Saturday, September 14

انگلش ٹیم کے مشہور فٹبالر مائیکل اوون پاکستان پہنچ گئے

Pinterest LinkedIn Tumblr +

انگلش ٹیم کے مشہور فٹبالر مائیکل اوون پاکستان پہنچ گئے
اہم خبریں کھیل
انگلش ٹیم کے مشہور فٹبالر مائیکل اوون پاکستان پہنچ گئے
جنوری 25, 2022 نیوز ٹائم اردو
انگلش ٹیم کے مشہور فٹبالر مائیکل اوون 3 روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے ہیں۔
دنیائے فٹبال کے بےتاج بادشاہ، انگلینڈ اور لیورپول فٹبال کلب کے مایہ ناز کھلاڑی مائیکل اون کی گلوبل ساکر وینچرز کے تعاون سے پاکستان میں بین الاقوامی فٹبال کو فروغ دینے کے لئے پہنچے ہیں۔
مائیکل اوون دورہ پاکستان کے دوران صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی کی جانب سے دیئے گئے عشائیے میں شرکت کریں گے جبکہ آرمی چیف سے بھی ملاقات متوقع ہے۔
مائیکل اوون جی ایس وی کی جانب سے پاکستان میں فٹبال کی بحالی کے پروگرام سمیت سماء کے پروگرام گیم سیٹ میچ میں خصوصی شرکت کرینگے۔ سابق فٹبالر کراچی میں پہلے ساکر سٹی کا سنگ بنیاد بھی رکھیں گے۔
علاوہ ازیں مائیکل اوون کا فٹبال کے شائقین کے گڑھ لیاری کا دورہ بھی پروگرام میں شیڈول ہے جبکہ بین الاقوامی فٹبال کوچز بھی ان کے ہمراہ پاکستان آئے ہیں۔سابق انگلش فٹبالر 27 جنوری کو پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب میں بھی شرکت متوقع ہے۔
مائیکل اوون کا یہ دورہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے جو پاکستان میں فٹبال کے فروغ میں سنگ میل ثابت ہوگا جبکہ یہ دورہ پاکستان میں فٹبال کی مقبولیت اور بیش بہا ٹیلنٹ کا بھی مظہر ہے۔
واضح رہے کہ مائیکل اوون نہ صرف انگلینڈ بلکہ دنیا کے مقبول ترین کھلاڑیوں میں سے ایک ہیں جبکہ وہ 2001 میں ورلڈ پلیئر آف دی ایئر بھی رہے اور 1998 میں بی بی سی کے اسپورٹس پرسنلیٹی آف دی ایئر بھی رہ چکے ہیں۔

Share.

Leave A Reply