زندہ ھے صحافی زندہ ھے ۔۔۔۔۔۔اب ایسا نہیں چلے گا
میر پور ڈڈیال آزاد کشمیر کے مشہور معصوم “کنول مطلوب جس کو گزشتہ ماہ ایک ظالم درندہ انسانی نما بھیڑیے نے اپنی حوس کا نشانہ بنایا اور پھر بے دردی سے قتل کر دیا اس بے گناہ قتل ہونے والی معصوم بچی کنول مطلوب کے” قتل و ریپ کیس پر ہمارے دوست ممتاز اینکر اور سینئر ممتاز صحافی ممبر پاکستان پروفیشنل یونین آف جرنلسٹ ازار کشمیر چوہدری وقار بگا نے میرپور پولیس کی تفتیش و تحقیق پر سوالات اٹھاے تھے ۔ جواب میں اطلاعات کے مطابق پولیس نے وقار بگا کے خلاف ایف آئی آر دے دی اور گھر پر چھاپہ مارا اور اسے گرفتار کرنے پینچ گئی، ۔ہم پولیس کے اس عمل کی بھرپور مذمت کرتے ہیں سوال کرنا صحافی کا حق ھے ،صحافی پر خبر دینے پر پریشر قبول نہیں،میرپور پولیس فرانزک رپورٹ پبلش کرے اور خبر درست نہ ہونے کی صورت میں عدالتی نوٹس بھیجے ۔۔ماورائے قانون کسی قسم کی کاروائی پر ھم صحافی بھرپوراحتجاج کریں گے ۔
ممبر شیخ حارث
پاکستان پروفیشنل یونین آف جرنلسٹ