صوابی میں کروڑوں روپے کی لاگت کا زیرِ تعمیر پُل گر گیا

Pinterest LinkedIn Tumblr +

صوابی (این این آئی)صوابی میں کروڑوں روپے کی لاگت سے زیر تعمیر پل ٹوٹ کر گرگیا تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ ضلعی حکام کے مطابق صوابی میں ایشین ڈیویلپمنٹ بینک کے تعاون سے گوہاٹی کے مقام پرپل زیر تعمیر تھا، پل کا ایک پلر لگایا جا رہا تھا کہ جیک سلپ ہونے کے باعث نیا پلر پہلے سے نصب دو پلروں پر گرگیا۔پلرزکونقصانپہنچنے سے پل گرگیا تاہم خوش قسمتی سے حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔کمشنر مردان ڈویژن نے پل گرنے کے واقعے کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے جبکہ ان کا کہنا ہے. تعمیرات کے وقت کسی بھی مکینیکل غلطی سے مالی نقصان کی ذمہ داری کنٹریکٹر پر عائد ہوتی ہے اس لیے حادثے سے سرکاری خزانے کا کوئی نقصان نہیں ہوگا۔

Share.

Leave A Reply