پاکستان نے چین امریکا تنازع حل کرانے کی پیش کردی
نیویارک:دورہ چین میں وزیراعظم عمران خان کے ساتھ موجود وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہےکہ پاکستان امریکا اور چین کے درمیان تنازع حل کرنے میں اپنا کردار ادا کرنے کو تیار ہے۔
فواد چوہدری نے وزیراعظم کے دورہ چین سے متعلق گفتگو بتایا کہ کہا کہ وزیراعظم عمران خان سے چین میں سرمایہ کاروں کی ملاقاتیں ہوئیں جس میں کراچی اور فیصل آباد میں پانی کے منصوبوں سے متعلق گفتگو ہوئی، کراچی میں کےفور منصوبہ،حب کینال جب کہ فیصل آباد میں واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ کے حوالے سے بات ہوئی۔
وفاقی وزیرنے بتایا کہ وزیراعظم آج چینی صدرکےسربراہان مملکت کے اعزاز میں دیےگئے ظہرانے میں شرکت کریں گے، ان کی آج شام اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات ہوگی جب کہ وزیراعظم آج ازبکستان کے صدر اورچین کے وزیراعظم سے بھی ملیں گے۔
واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان چینی قیادت کی دعوت پر چین کا دورہ کررہے ہیں اس دورہ میں ونٹر اولمپکس کے علاوہ وزیراعظم پاکستان اور چینی قیادت کے درمیان ملاقاتوں میں دوطرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیاجائے گا۔
سی پیک سمیت مضبوط تجارتی اور اقتصادی تعاون پر خصوصی توجہ دی جائے گی، دونوں ممالک کی قیادت اہم علاقائی اور بین الاقوامی امور پر بھی تبادلہ خیال کریگی اورایم او یوز اور معاہدوں پر دستخط بھی کئے جائینگے۔
اس دورہ کی خاص بات یہ ہے کہ اس وقت شنگھائی تعاون تنظیم کے ممبر ممالک کے سربراہان و نمائندگان کے علاوہ دنیا کے دیگر ممالک کے ممبران بھی وہاں موجود ہونگے۔
ونٹر اولمپکس میں گوکہ امریکا اور اس کے اتحادی ممالک کے ایتھلیٹ تو شریک ہورہے ہیں لیکن امریکا اور اتحادی قیادت نے اس ایونٹ کا بائیکاٹ کیا ہےاور اس کی اصل وجہ اویغورمسلمانوں کے حوالے سے انسانی حقوق کی خلاف ورزی کو جواز بنایا گیا ہے۔