سابق پارلیمنٹیرین اور ادیبہ بشریٰ رحمان انتقال کر گئیں

Pinterest LinkedIn Tumblr +

سابق پارلیمنٹیرین اور ادیبہ بشریٰ رحمان انتقال کر گئیں

اسلام آباد کالمسٹ، ناولسٹ، ڈرامہ نویس، افسانہ نگار اور سابق ایم این اے بشریٰ رحمان78برس کی عمر میں انتقال کرگئیں۔ بشریٰ رحمان کا انتقال کورونا کے باعث ہوا۔ ان کے بیٹے نے والدہ کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ والدہ کورونا میں مبتلا تھیں اور کافی عرصے سے بیمار تھیں۔
اہل خانہ کے مطابق بشریٰ رحمٰن کی نمازجنازہ آج بعد نماز عصر احمد بلاک نیوگارڈن ٹاؤن میں اداکی جائے گی۔ خیال رہے کہ بشریٰ رحمٰن 29 اگست 1944ءکو بہاول پور میں پیدا ہوئیں ۔ انہوں نے سیاسی سفر 1983ء میں شروع کیا اور صوبائی اسمبلی پنجاب سے تین مرتبہ منتخب ہوئیں۔ مسلم لیگ ن کی نشست سے قومی اسمبلی کی رکن بھی رہیں۔ 1985ء سے 1988ء تک رکن پنجاب اسمبلی رہیں جب کہ مسلم لیگ ق کے ٹکٹ پر رکن قومی اسمبلی بھی بنیں۔
مرحومہ نے پی ٹی وی اور پرائیویٹ پروڈکشن کے لئے ڈرامے بھی لکھے اور ماہیا نگاری کی صنف میں بھی طبع آزمائی کی۔ ان کے ناول اور ا فسانے خواتین میں بالخصوص بہت مقبول تھے۔ان کے افسانوں کے کئی مجموعے شائع ہوچکے ہیں۔ 2007ء میں انہیں صدارتی اعزاز ستارہ امتیاز سے نوازا گیا۔ بشریٰ رحمٰن نے 13سےزائدکتابیں لکھیں اور طویل عرصےتک کالم بھی لکھتی رہیں، ان کی شادی شادی لاہور کے صنعتکار میاں عبدالرحمٰن سے ہوئی تھی۔

Share.

Leave A Reply