ایس ایس پی حیدرآباد کی ڈی ایس پیز و ایس ایچ اوز کے ساتھ کرائم کے حوالے سے میٹنگ

Pinterest LinkedIn Tumblr +

ایس ایس پی حیدرآباد ساجد امیر سدوزئی صاحب نے ریڈر ایس ایس پی آفس انسپیکٹر اشفاق بھٹی کے ہمراہ ضلع کے تمام ڈی ایس پیز و ایس ایچ اوز کے ساتھ گزشتہ دو ماہ کے دوران ہونے والے کرائم کے حوالے سے میٹنگ کی۔

ایس ایس پی حیدرآباد ساجد امیر سدوزئی صاحب نے ریڈر ایس ایس پی آفس انسپیکٹر اشفاق بھٹی کے ہمراہ ضلع کے تمام ڈی ایس پیز و ایس ایچ اوز کیساتھ گزشتہ دو ماہ کے دوران ہونے والے کرائم کے حوالے سے میٹنگ کی۔اس موقع پر اے ایس پی بلدیہ حسنین وارث صاحب بھی موجود تھے.
ایس ایس پی حیدرآباد صاحب نے ضلع حیدرآباد میں گزشتہ 2 ماہ کے دوران اسٹریٹ کرائم، چوری و ڈکیتی کی وارداتوں کے حوالے سے پولیس افسران کے ساتھ میٹنگ کی..
تمام افسران سے گزشتہ ماہ کے دوران ہونے والی وارداتوں پر انکی کارکردگی رپورٹ طلب کی۔
ایس ایس پی حیدرآباد صاحب نے تمام افسران کو سختی سے ہدایات جاری کی کہ وہ جلد از جلد جرائم پیشہ افراد جنہوں نے معصوم شہریوں کو انکے قیمتی سامان سے محروم کیا انہیں پولیس گرفت میں کرکے کیفر کردار تک پہنچائیں۔
ایس ایس پی حیدرآباد صاحب نے ڈی ایس پیز صاحبان کو پابند کیا کہ وہ اپنی نگرانی میں اسنیپ چیکنگ اور پیٹرولنگ کے عمل کو موثر بنائیں اور شہر کے امن و امان کی فضاء کو برقرار رکھنے میں اپنا اہم کردار ادا کریں۔
تمام افسران روزانہ کی بنیاد پر شہر کے داخلی و خارجی راستوں سمیت اہم مقامات پر اسنیپ چیکنگ جاری رکھیں اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف سخت سے سخت اقدامات عمل میں لائیں۔
ایسے عناصر کیلئے شہر حیدرآباد میں کوئی جگہ نہیں جو شہریوں کو انکی قیمتی موٹر سائیکل، موبائل فون و دیگر اشیاء سے محروم کر رہے ہیں، حیدرآباد امن کا شہر ہے اور اس شہر میں امن قائم رہنا چاہیے۔
ایس ایس پی حیدرآباد صاحب نے گزشتہ دو ماہ کے دوران جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کامیاب کاروائی کرنے والے ایس ایچ اوز صاحبان کو شاباشی دی اور انکی کارکردگی کو سراہا۔

Share.

Leave A Reply