Saturday, September 21

ہندوستان میں حجاب کا معاملہ تیرہ صوبوں تک پھیل گیا

Pinterest LinkedIn Tumblr +

News

ہندوستان میں حجاب کا معاملہ تیرہ صوبوں تک پھیل گیا

ہندوستان میں حجاب کا معاملہ تیرہ صوبوں تک پھیل گیا ، ہائی کورٹ سے کیس سپریم کورٹ منتقل کرنا پڑا ۔ کرناٹک کے ایجوکیشن منسٹر کالج کی انتظامیہ پر برس پڑے کہ مسکان خان کو گیٹ پر قابو کر لیا جاتا تو آج حالات مختلف ہوتے ۔۔ علی گڑھ میں بہت بڑے اجتماع نے انتظامیہ کو بے بس کر رکھا ہے۔۔ کرناٹک کے بعد دہلی ، کولکتہ ، چنائے ، مدھیا پردیش اور جنوبی ہندوستان میں باحجاب خواتین ” مزاحمت ” کی علامت بن چکی ہیں ۔ یہ خبر ان لوگوں کے لیے جو مسکان خان کو پلانٹڈ لڑکی کا خطاب دے چکے ہیں ۔ یہ ” پلانٹڈ لٰڑکی” آج لاکھوں مسلم خواتین میں عزم ، ہمت ، مزاحمت اور جبر سے ٹکراو پلانٹ کرچکی ہے ۔ بی بی سی کے بعد کل پہلی بار ” الجزیرہ ” اور “ٹائمز “نے مسکان خان کو ” پاور گرل ” قرار دیا ۔

Share.

Leave A Reply