کراچی رینج میں کلاس IV عملے (BS-01 سے BS-04) کے بھرتی ٹیسٹ ایس ایس یو ہیڈ کوارٹرز میں منعقد

Pinterest LinkedIn Tumblr +

News

پریس ریلیز

کراچی رینج میں کلاس IV عملے (BS-01 سے BS-04) کے بھرتی ٹیسٹ ایس ایس یو ہیڈ کوارٹرز میں منعقد

کراچی رینج میں کلاس IVکے عملے (BS-01 سے BS-04) کی آسامیوں کے لیے اسپیشل سیکیورٹی یونٹ (SSU) ہیڈ کوارٹر زمیں بھرتی کا عمل مکمل کر لیا گیا ہے۔اسپیشل سیکیورٹی یونٹ نے اہل امیدواروں کو مکمل لاجسٹک سپورٹ اورضروری سہولیات فراہم کیں۔ انٹرویو اوراسکل ٹیسٹ ہیڈ کوارٹرز میں ایس ایس یو انتظامیہ کے تعاون سے منعقد کیے گئے۔کراچی رینج میں اعلان کردہ 165 مختلف آسامیوں کے لیے 2400 سے زائد امیدواروں نے درخواستیں دی تھیں۔یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ ایس ایس یو پاکستان کا پہلا آئی ایس او سرٹیفائیڈ پولیس یونٹ ہے۔ سندھ پولیس کے سینئر افسران کا ایس ایس یو پر اعتماد یونٹ کے پیشہ ورانہ معیار کو ثابت کرتا ہے۔اس موقع پر ڈی آئی جی سیکیورٹی اینڈ ایمرجنسی سروسز ڈویژن ڈاکٹر مقصود احمد نے کہا کہ ایس ایس یو میرٹ پر یقین رکھتا ہے اور بھرتی کے عمل کے دوران شفافیت کو یقینی بنایا جائیگا۔

ترجمان
ڈی آئی جی سیکیورٹی اینڈ ایمرجنسی سروسز ڈویژن

 

Share.

Leave A Reply