علی وزیر کو فوری طور پر آزاد کیا جائے: پ پ شہید بھٹو

Pinterest LinkedIn Tumblr +

علی وزیر کو فوری طور پر آزاد کیا جائے: پ پ شہید بھٹو

پاکستان پیپلز پارٹی(شہید بھٹو) نے کراچی پشتون تحفظ موومینٹ کی طرف سے علی وزیر کی آزادی کے لیے لگائے گئے دھرنے کی مکمل حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ علی وزیر کو فوری طور پر آزاد کیا جائے۔ پ پ شہید بھٹو نے اپنے پریس بیان میں کہا ہے کہ علی وزیر ملک کا سیاسی قیدی ہے۔ علی وزیر پر کسی بھی سماجی جرم کا الزام نہیں ہے۔ علی وزیر نے کوئی کرپشن نہیں کی ہے۔ یہ ایک شرمناک بات ہے کہ جن پر قوم کی ملکیت لوٹنے کے مقدمات ہیں؛ان سے رعایت برتی جا رہی ہے مگر جو شخص اپنے نظریات کے وجہ سے آواز اٹھاتا ہے اس کو جمہوری اور قانونی تقاضاؤں کو بالائے طاق رکھتے ہوئے پابند سلاسل کیا گیا ہے۔ پیپلز پارٹی (شہید بھٹو) علی وزیر کے لیے پشتون تحفظ مووومینٹ کے دھرنے کو پرامن سیاسی جدوجہد سمجھتی ہے اور روشن خیال پشتونوں کی آواز کو دبانے کے سارے ہتھکنڈوں کی شدید مذمت کرتی ہے۔ پیپلز پارٹی(شہید بھٹو) سمجھتی ہے کہ علی وزیر کے معاملے پر ناانصافی برتنا ملک اور عوام کے مفاد میں نہیں ہے۔ علی وزیر ایک پرامن سیاسی رہنما ہیں اور وہ پاکستان کیآئین اور قانون کے مطابق عوام کے ووٹ سے انتخابات میں کامیاب ہوکر پارلیامینٹ کا رکن بنا ہے۔ ان کی قید پارلیامانی جمہوریت کے دامن پر داغ ہے۔ اس داغ کو جلد از جلد مٹایا جائے اور علی وزیر کو فوری آزاد کیا جائے۔

Share.

Leave A Reply