قاسم آباد پولیس کا احسن اقدام مسروقہ نقدی رقم برآمد کرکے مالک کے حوالے.
گزشتہ دنوں قاسم آباد پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے چور گینگ کے کارندوں کو گرفتار کیا، جن میں سے ایک کارندہ بنام رشید اعوان مختلف وارداتوں میں ملوث نکلا، جس کا مزید کرمنل ریکارڈ چیک کیا جا رہا ہے
گرفتار ملزم نے تھانہ قاسم آباد کی حدود کے رہائشی خالد حسین شر کے گھر میں ہونے والی چوری کی واردات میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا جس کا مقدمہ 08/2022 زیر دفعہ 380، 457 تعزیرات پاکستان کے تحت درج ہے، گرفتار ملزم کے قبضے سے واردات میں چوری شدہ نقدی رقم برآمد کرلی گئی
ایس ایچ او تھانہ قاسم آباد نے ASI نظیر احمد شیخ اور دیگر ٹیم کے ہمراہ برآمدہ نقدی رقم فریادی خالد حسین شر کے حوالے کردی گئی جوکہ مسروقہ کیش رقم کی برآمدگی اور واردات میں ملوث ملزم کی گرفتاری پر ایس ایس پی حیدرآباد ساجد امیر سدوزئی صاحب، SHO تھانہ قاسم انسپیکٹر صغیر حسین سانگی اور انکی ٹیم کا تہہ دل سے شکر گزار ہوئے اور حیدرآباد پولیس پر اپنے اعتماد کا اظہار کیا