گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے چِھیپا فاؤنڈیشن کے سربراہ ، ممتاز سماجی رہنما، خادِمِ اِنسانیت محمد رمضان چِھیپا کو پاکستان بھر میں اُن کی بے مثال سماجی وفلاحی خدمات کے اعتراف میں گورنر ایوارڈ سے نوازا ہے۔
گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے چِھیپا فاؤنڈیشن کے سربراہ ، ممتاز سماجی رہنما، خادِمِ اِنسانیت محمد رمضان چِھیپا کو پاکستان بھر میں اُن کی بے مثال سماجی وفلاحی خدمات کے اعتراف میں گورنر ایوارڈ سے نوازا ہے۔گورنر ہاؤس لاہور میں منعقدہ ایک خصوصی تقریب میں گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے معروف سماجی رہنما محمد رمضان چِھیپا کی پاکستان بھر میں دُکھی اِنسانیت کی خدمت کیلئے نمایاں کردار اور خدمات کو سراہتے ہوئے بھرپور تالیوں کی گونج میں انہیں گورنرایوارڈ سے نوازا ۔اس موقع پررمضان چِھیپا کی ملک گیر سماجی وفلاحی خدمات کا بھرپور تذکرہ بھی کیا گیا کہ رمضان چِھیپا کی قیادت میں چِھیپا فاؤنڈیشن اِنسانیت کی خدمت میں شبانہ روز مصروف عمل ہے اورر مختلف فلاحی شعبوں کے تحت اپنا انسانی فریضہ شاندار طریقے سے سرانجام دے رہی ہے ، ملک بھر میں پھیلا ہوا وسیع و عریض ایمبولینس نیٹ ورک کے ذریعے خدمات کی انجام دہی اورلاکھوں مستحقین اور ضرورت مندوں کی امداد چِھیپا فاؤنڈیشن کے کارہائے نمایاں ہیں ، پاکستان کی عوام کیلئے محمد رمضان چِھیپا اور چِھیپا فاؤنڈیشن کی خدمات قابل تعریف ہیں جس پر رمضان چِھیپا خراج تحسین کے مستحق ہیں اور اسی بناء پر انہیں گورنر ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔
جاری کردہ
میڈیا کوآرڈینیٹر چِھیپا فاؤنڈیشن
چوہدری شاہد حسین