“دنیا کا بڑا مالیاتی اسکینڈل ’سوئس سیکریٹس‘ سامنے آگیا”

Pinterest LinkedIn Tumblr +

“دنیا کا بڑا مالیاتی اسکینڈل ’سوئس سیکریٹس‘ سامنے آگیا”

 

 

 

 

دنیا بھر میں ایک اور بڑا مالیاتی اسکینڈل منظر عام پر آگیا، جس کی مالیت 100 ارب ڈالر ہے۔
آرگنائزڈ کرائم اینڈ کرپشن رپورٹنگ پروجیکٹ (او سی سی آر پی) نے انکشاف کیا ہے کہ:
‘ان اکاؤنٹس میں موجود رقم کی مالیت پاکستانی روپے میں 17 ہزار 600 ارب ہے۔
دنیا بھر کے 47 میڈیا ادارے تحقیقات میں شریک ہیں اور انکشاف ہوا ہے کہ 18 ہزار بینک اکاؤنٹس کا ریکارڈ لیک ہوا ہے۔
آرگنائزڈ کرائم اینڈ کرپشن رپورٹنگ پروجیکٹ نے اس بارے میں اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر آگاہ کیا اور اس کا نام ’سوئس سیکریٹس‘ رکھا گیا ہے۔
پروجیکٹ کے تحت سوئس بینکوں میں موجود سیاستدانوں، جرائم پیشہ افراد اور جاسوسوں کے اکاؤنٹس کی تحقیقات کی جارہی تھیں۔
زمبابوے کے سابق صدر رابرٹ موگابے کے مخالفین کو کچلنے کے لیے ایک بینک نے 10 کروڑ ڈالرز کی رقم دی۔
‘قازقستان کے صدر قاسم توکائیف کے 10 لاکھ ڈالر کے آف شور اکاؤنٹس نکل آئے، ان کے خاندان نے ماسکو اور جھیل جنیوا کے پاس 77 لاکھ ڈالر کے اپارٹمنٹ خریدے۔
سابق مصری آمر حسنی مبارک اور سابق مصری انٹیلی جنس چیف عمر سلیمان کے بھی اکاؤنٹس نکلے۔
تفصیلات آنا جاری ہیں۔۔۔۔۔۔

رپورٹ: ہیلپ لائن (786) نیوز

Share.

Leave A Reply