چیئرپرسن محترمہ غنوی بھٹو کا جسٹس (ر) عبدالمجید ملک کی وفات پر دلی رنج و غم کا اظہار
پاکستان پیپلز پارٹی (شہید بھٹو) کی چیئرپرسن محترمہ غنوی بھٹو نے کشمیر کے غیور بیٹے؛ملک کے مشہور قانون دان اور آزادی کشمیر کے عظیم مجاہدجسٹس (ر) عبدالمجید ملک کی وفات پر دلی رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم ان کی صورت ایک عظیم انسان سے محروم ہوگئے ہیں۔ جسٹس عبدالمجید ملک کی پوری زندگی عوامی جدوجہدسے عبارت تھی۔ اس لیے ان کو آخری الواع کرنے کے لیے کشمیر کے عوام سمندر بن کر امڈ آئے۔ اس سے ثابت ہوتا ہے کہ جو انسان حق اور انصاف کا ساتھ دیتا ہے تاریخ اس کے کردار کو کبھی فراموش نہیں کرتی۔ پارٹی چیئرپرسن نے اپنے بیان میں جسٹس (ر) عبدالمجید ملک کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے ان جیسے انسان عوام کے لیے مشعل راہ ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ زندگی اور موت حقیقت ہے مگر کچھ لوگ اپنی زندگی میں ایسا کردار ادا کرتے ہیں کہ وہ عوام کے لیے فخر کی علامت بن جاتے ہیں.