عمران خان:عدم اعتماد کی تحریک ناکام ہو گئی تو کیا آپ تیار ہیں اس کے لیے جو میں آپ کے ساتھ کرونگا؟
پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے اپوزیشن کی جانب سے ممکنہ تحریک عدم اعتماد کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ جو بھی کریں گے میں اس کا مقابلہ کرنے کہ لیے تیار ہوں
اتوار کو پنجاب کے ضلع وہاڑی کی تحصیل میلسی میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے اپنی تقریر کے اختتام پر کہا کہ جب تک مجھ میں خون کا ایک بھی قطرہ ہے میں ان کا مقابلہ کروں گا
خیال رہے کہ اپوزیشن کی جانب سے عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کے اعلان کے بعد حکومت اور حزب اختلاف دونوں ہی حکومتی اتحادیوں سے ملاقاتیں کر رہے ہیں
وزیراعظم نے میاں نواز شریف میاں شہباز شریف آصف علی زرداری اور مولانا فضل الرحمان پر پنجاب کے علاقے میلسی میں جلسہ عام سے شرکت کرتے ہوئے کڑی تنقید کی
انہوں نے کہا کہ میں 25سال پہلے سیاست میں انھی کا مقابلہ کرنے آیا تھا جب تک میرے میں خون ہے میں ان کا مقابلہ کروں گا
ان کا کہنا تھا کہ ابھی میری پوری تیاری ہے جو بھی یہ کریں گے میں اس کے لیے تیار ہوں
تاہم اپنی تقریر میں وزیراعظم نے اپوزیشن رہنماؤں کو اپنے پیغام میں کہا کہ جب آپ کی عدم اعتماد کی تحریک ناکام ہوگئی تو کیا آپ تیار ہیں اس کے لیے جو میں آپ کے ساتھ کروں گا؟