مورخہ 06 مارچ 2022 کانفرنس روم ڈسٹرکٹ سینٹرل کرائم میٹنگ کا انعقاد کیا گیا
میٹنگ کی صدارت جناب ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل نے کی کرائم اسٹیٹس سمیت خصوصاً اسٹریٹ کرائم پر افسران و ملازمان کو سخت ہدایات دیں۔
میٹنگ میں ایس پی نیو کراچی ڈویژن، ایس ڈی پی او سب ڈویزنز، ایس ایچ اوز ڈسٹرکٹ سینٹرل نے شرکت کی۔
ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل نے جناب ایڈیشنل آئی جی کراچی کی میٹنگ میں دئیے گئے احکامات سے تمام افسران کو آگاہ کیا۔
تمام ایس ایچ اوز کو پابند کیا ایڈیشنل IG کراچی کے احکامات کے مطابق FIR کی فری رجسٹریشن پر سختی سے عمل کریں
تمام ایس ایچ اوز کو ایف آئی آر کے فوری اندراج کے حوالے سے سخت احکامات دئیے اور ایف آئی آر کے اندراج میں فیک یا غفلت برتنے والے یا FIR کے اندراج میں ٹال مٹول کرنے والے افسران کے خلاف تادیبی کاروائی کا عندیہ دیا
ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل نے کہا کے ہر کرائم کی CCTV فوٹیج حاصل کی جائے اور CCTV ڈیسک کو بروقت فراہم کی جائے
دوسری طرف ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل نے ایس ایچ اوز کو کہا کہ موثر پیٹرولنگ اور اسنیپ چیکنگ کو روزانہ کی بنیاد پر یقینی بنائیں۔
انہوں نے تمام افسران کو سختی سے پابند کیا ملازمان دوران ڈیوٹی بلٹ پروف جیکٹ پہنے ہوئے ہوں اور گھر آتے جاتے سادہ کپڑوں کا استعمال کریں
کوئی افسر یا جوان ہوٹل پر بیٹھ کر کھانا نہیں کھائے جبکہ موبائل پیٹرولنگ کے دوران موبائل کے ساتھ ایک موٹر سائیکل پیٹرولنگ بھی ساتھ ہو
جناب ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل اشتہاری اور مفروران کی ذیادہ سے ذیادہ گرفتاری کے احکامات بھی جاری کیے
ترجمان ڈسٹرکٹ سینٹرل پولیس