پریس ریلیز 08-03-2022 بہاولپور ریجنل پولیس آفیسر بہاولپورشیر اکبر کا دورہ

Pinterest LinkedIn Tumblr +

بہاولپور(پریس ریلیز)ریجنل پولیس آفیسر بہاولپورشیر اکبر کا دورہ

بہاولپور( پریس رلیز)ریجنل پولیس آفیسر بہاولپورشیر اکبر کا دورہ بہاولنگر،بلدیہ ہال ہارون آباد پہنچنے پر پولیس کے چاق و چوبند دستے کی سلامی، آر پی او نے بلدیہ ہال ہارون آباد میں کھلی کچہری میں سائلین کے مسائل سنے اور فوری حل کے احکامات جاری کیے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب جناب عثمان بزدار صاحب کے ویژن اور انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب راؤ سردار علی خاں کی ہدایت پر انصاف عوام کی دہلیز پر پہنچانے کے لیے ریجنل پولیس آفیسر بہاولپور شیر اکبر نے ڈی پی او محمد ظفر بزدار کے ہمراہ بلدیہ ہال ہارون آباد میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا۔آرپی او نے کھلی کچہری میں آنے والے سائلین کے مسائل کو فرداً فرداً سنااور ان کی درخواستوں پرمتعلقہ افسران کو میرٹ پرفوری قانونی کاروائی کے احکامات جاری کرتے ہوئے رپورٹ بھجوانے کا حکم دیا۔اس موقع پر آر پی او بہاولپور نے کھلی کچہری کے دوران خطاب کرتے ہوئے کہاکہ میرایہاں آنے کا مقصد لوگوں کے مسائل ان کی دہلیز پر حل ہوں اور لوگوں کو بہاولپور جانے کی تکلیف نہ اٹھانی پڑے اسی طرح میں نے بہاولپور ریجن میں مختلف مقامات پر بھی کھلی کچہری کا انعقاد کیا تاکہ لوگوں کی تکالیف کم ہوں اور پولیس جو دن رات کام کر رہی ہے کا امیج عوام میں بہتر بنایا جائے۔اسی طرح وزیر اعلٰی پنجاب کے ویژن اور آئی جی پنجاب کے احکامات کی روشنی میں ڈی پی او،ایس پی انویسٹی گیشن اور ایس ڈی پی اوز نے اپنے اپنے سرکل ہائے میں کھلی کچہریوں کاسلسلہ شروع کیا ہوا ہے ہم شہریوں کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کرنا چاہتے ہیں۔اس موقع پرڈی پی اوبہاولنگر محمد ظفر بزدار نے سائلین سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈی پی او آفس بہاولنگر میں روزانہ کی بنیاد پر کھلی کچہری کا انعقاد کیا جاتا ہے جس میں ضلع بہاولنگر کے شہری اپنے مسائل کے حل کے لئے بلاجھجک تشریف لا سکتے ہیں۔

Share.

Leave A Reply