ترجمان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز شازیہ مری کا بیان
اسلام آباد: (پریس رلیز)پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز کی مرکزی اطلاعات سیکرٹری و رکن قومی اسمبلی شازیہ عطا مری نے کہا ہے کہ سلیکٹڈ وزیراعظم کے پاس اقتدار میں رہنے کا قانونی اور اخلاقی جواز نہیں ہے عمران خان کے اپنے اسمبلی ممبران بھی ان پر عدم اعتماد کر چکے ہیں اور بطور وزیراعظم عمران خان کا ہر فیصلہ اور حکم غیر قانونی ہے۔ ان باتوں کا اظہار آج انہوں نے اپنے ایک جاری کردہ بیان میں کیا۔ شازیہ مری نے کہا کہ وزیراعظم اور ان کی کابینہ ختم ہو چکے ہیں ،وزارت داخلہ وزیراعظم، وزرا اور معاونین کے نام ای سی ایل میں ڈالے جائے ۔ مزید کہنا تھا کہ بیوروکریسی عمران خان کے احکامات پر عمل نہ کرے اور کٹھپتلی آمر بن رہے تھے اس لیئے جمہوریت کے انتقام کا نشانہ بنے ۔