حکومت کا 21 کے بجائے 25 مارچ کو قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے پر غور

Pinterest LinkedIn Tumblr +

حکومت کا 21 کے بجائے 25 مارچ کو قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے پر غور

Number of seats in Pakistan National & Provincial Assemblies – Overseas Pakistani Friends

رپورٹ فراز قریشی ایف پی پی نیوز(اسلام آباد)

حکومت نے قومی اسمبلی کا اجلاس 21 کے بجائے 25 مارچ کو بلانے پر غور شروع کردیا۔
اپوزیشن کی جانب سے قومی اسمبلی ہال میں دھرنے کے بیان کے بعد وزیر اعظم عمران خان، اسپیکر قومی اسمبلی اسد قصر اور دیگر وزراء میں رابطہ ہوا ہے، جس میں 21 کے بجائے 25 مارچ کو قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے پر مشاورت ہوئی ہےبلاول بھٹو نے کہا کہ اسپیکر پارلیمنٹ کے انچارج ہیں، پی ٹی آئی کا کارکن نہ بنیں، اگر اسپیکر نے غیرجمہوری سوچ اپنائی تو ساری اپوزیشن کو مناؤں گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی اسمبلی کا اجلاس او آئی سی اجلاس کے بعد کروائے جانے پر غور کیا جارہا ہے، او آئی سی اجلاس کے بعد قومی اسمبلی کا اجلاس ہوگا۔
او آئی سی اجلاس کے باعث اسمبلی سیکریٹریٹ کا چارج وزارت خارجہ کے پاس ہے۔
پارلیمانی ذرائع کا کہنا ہے کہ ریکوزیشن جمع ہونے کے 14 دن میں اجلاس بلانا لازم ہے۔

Share.

Leave A Reply