ساہیوال(پریس رلیز ) ہو ٹلوں اور بیکریز میں کھانے پینے کی اشیا ء اور دودھ دہی میں ملاوٹ کی شکایات
ہو ٹلوں اور بیکریز میں کھانے پینے کی اشیا ء اور دودھ دہی میں ملاوٹ کی شکایات،فوڈ اتھارٹی صرف لائسنس چیک کرنے تک محدود،تفصیلات کے مطابق شہر بھر کے متعدد ہوٹلز اور بیکرز سر فہرست الفرید بیکری ریلوے روڈ اور عارف والا روڈ پر متعدد بیکریوں ہوٹلز پر ناقص مٹیریل کا استعمال اور صفائی نہ ہونے سے شہری پیٹ اور مثانے کی بیماریوں میں مبتلا ہونے لگے۔ فرید ٹاؤن میں قائم ہو ٹلوں پر کھانا انتہائی نا قص قسم کے آئل میں تیار کیا جاتا ہے اور نا قص مصالحہ جات کا ستعمال ہو تا ہے دہی بنانے کے لیے سپر یٹادودھ استعمال کیا جاتا ہے جس میں میٹھا سو ڈا اور ارا دوڑھ پاوڈر کا استعمال کیا جاتا ہے۔مذکورہ مارکیٹ کے 8 نمبر سٹاپ پر قائم ایک ہو ٹل مالک کو اکثر شام کے وقت دہی جماتے وقت دودھ میں پاوڈر ملاتے دیکھا گیا ہے۔شہریوں کو دودھ خشک دودھ سے تیار کر کے دیا جاتاہے۔ہو ٹل مالک نے سر کاری سڑک پر ہوٹل بنا رکھا ہے۔بھاری رشوت کے عوض فوڈاتھارٹی سمیت متعلقہ ادارے خاموش ہیں۔ علاقہ مکینوں اور سول سوسائٹی نے ڈپٹی کمشنر ساہیوال محمداویس ملک سے کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔