قومی اسمبلی کا اجلاس 25مارچ کو صبح 11بجے طلب کرلیا گیا

Pinterest LinkedIn Tumblr +

قومی اسمبلی کا اجلاس 25مارچ کو صبح 11بجے طلب کرلیا گیا

Will 'act according to law', says NA Speaker Asad Qaiser on no-confidence  motion

اسلام آباد: اسپیکر قومی اسمبلی نے ایوان زیریں کا اجلاس بلانے کا اعلان کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کا اجلاس 25مارچ کو صبح 11بجے طلب کیا گیا ہے، آئین کی شق 54(3) اور شق 254 کے تحت اسپیکر نے اجلاس کو طلب کیا۔ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی اجلاس بلانےکا فیصلہ اسپیکر کے گھر ہونیوالےاجلاس میں کیا گیا، اجلاس اپوزیشن کی جانب سے جمع کرائی گئ ریکوزیشن پر طلب کیا گیا ہے۔اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسپیکر اسد قیصر نے بتایا کہ اجلاس کے لیے قومی اسمبلی کا ہال دستیاب نہ تھا، 21جنوری کو او آئی سی کانفرنس کے لیے ہال کی تحریک منظور کی گئی جبکہ اسمبلی کا ہال 22اور23 مارچ کو کانفرنس کے لیےمختص کیا گیا ہے۔اسپیکر نے بتایا کہ اپوزیشن کی ریکوزیشن پ رسینیٹ سیکریٹریٹ سے ہال کےلیے رابطہ کیا گیا، سینیٹ سیکرٹریٹ نے بتایا کہ اسمبلی ہال دستیاب نہیں، چیئرمین سی ڈی اے اور کمشنر اسلام آباد سے متبادل انتظام کے لیے رابطہ کیا گیا مگر قومی اسمبلی اجلاس کے لیےمتبادل جگہ دستیاب نہ تھی۔

Share.

Leave A Reply