پاکستان پیپلزپارٹی پرلیمنٹرینز کی مرکزی سیکریٹری اطلاعات شازیہ مری کا اہم بیان

Pinterest LinkedIn Tumblr +

پاکستان پیپلزپارٹی پرلیمنٹرینز کی مرکزی سیکریٹری اطلاعات شازیہ مری کا اہم بیان

پریس ریلیز 20-03-2022

PPP's Shazia Marri demands repolling in NA-235 - Pakistan - DAWN.COM

کراچی : پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز کی مرکزی اطلاعات سیکرٹری و رکن قومی اسمبلی شازیہ عطا مری نے کہا ہے کہ عمران خان کی حکومت کو بچانے کے لئے اسپیکر قومی اسمبلی آئین و قانون کی دھجیاں اڑانے سے باز رہیں اور اسپیکر کا منصب غیر جانب دار ہوتا ہے مگر شاید اسد قیصر بھی نیوٹرل ہونے کو جانور ہونا سمجھتے ہیں اور اس لئے جانب داری کا مظاہرہ کررہے ہیں اور متحدہ اپوزیشن نے آٹھ مارچ کو ریکوزیشن جمع کرائی، اگر 14 روز میں اجلاس نہ بلایا گیا تو یہ آرٹیکل(3) 54 کی کھلی خلاف ورزی ہوگی ۔ ان باتوں کا اظہار آج انہوں نے اپنے ایک جاری کردہ بیان میں کیا ہے۔ اپنے بیان میں شازیہ مری کا کہنا تھا کہ قومی اسمبلی کےقواعد اسپیکر قومی اسمبلی کو پابند کرتے ہیں کہ اجلاس کی ابتدا میں کسی اور کارروائی کے بجائے وہ صرف تحریک عدم اعتماد کا آغاز کروائے ،پی ٹی آئی رہنماؤں نے اپنی کورکمیٹی اجلاس کے بعد 28 مارچ کو تحریک عدم اعتماد کے اجلاس کا اعلان کیا جو آئین اور قواعد کی خلاف ورزی ہے۔ انکا مزید کہنا تھا کہ پاکستان پیپلزپارٹی آئین شکنی کی کسی صورت میں اجازت نہیں دے گی اور اگر ایسا کرنے کی کوشش ہوئی تو سنگین نتائج برآمد ہوں گے، شازیہ مری نے کہا کہ آئین کے مطابق یہ اسپیکر کا مکمل اختیار ہے کہ وہ یہ اجلاس بلائے اور یہ وہ اجلاس نہیں کہ جسے صدر مملکت طلب کرے، اسپیکر قومی اسمبلی اپنے جانب دارانہ روئیے سےتنظیم تعاون اسلامی کے اجلاس کو بھی متنازع بنارہے ہیں جو افسوس ناک عمل ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسپیکر قومی اسمبلی اجلاس کو بلانے کے عمل میں تاخیری حربے استعمال کرنے سے گریز کریں اگر اسپیکر 21 مارچ کو اجلاس طلب کرلیں تو وہ آئین کی بھی خلاف ورزی سے بچ جائیں گے اور اگلے دن تنظیم تعاون اسلامی کا اجلاس بھی بغیر کسی آئینی بحران کے ممکن ہوسکے گا، پاکستان پیپلزپارٹی تنظیم تعاون اسلامی کے وزرائے خارجہ کے اجلاس کا تہہ دل سے خیرمقدم کرتی ہے اورہمارا یہ مطالبہ ہے کہ آئین کی خلاف ورزی بھی نہ ہو اور او آئی سی اجلاس بھی خوش اسلوبی سے ہوجائے،

Share.

Leave A Reply