21 مارچ 2022 بروز پیر۔
پاک سر زمین سٹوڈنٹس فیڈریشن کے صوبائی نائب صدر ملک جہانزیب خان موسیٰ خیل نے ڈیرا غازی خان میں گزشتہ روز قبل زیادتی کا نشانہ بننے والے پانچ سالہ معصوم بچے ضیاء الدین ولد اولدین کے آج ہسپتال میں دم توڑ دینے کی خبر پر شدید غم اور غصے کا اظہار کیا ہے ۔
پاک سر زمین سٹوڈنٹس فیڈریشن کے صوبائی نائب صدر ملک جہانزیب خان موسیٰ خیل نے ڈیرا غازی خان میں گزشتہ روز قبل زیادتی کا نشانہ بننے والے پانچ سالہ معصوم بچے ضیاء الدین ولد اولدین کے آج ہسپتال میں دم توڑ دینے کی خبر پر شدید غم اور غصے کا اظہار کیا ہے ۔
* ملک جہانزیب خان موسیٰ نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے۔ کہ موسیٰ خیل قبیلہ سے تعلق رکھنے والا یہ بچہ کہیں روز سے زندگی کی بازی لڑتے ہوئے آج دم توڑ گیا ہے ۔ جسکی زمہ دار موجودا حکمران ہیں ۔
* ملک جہانزیب خان موسیٰ خیل نے مزید فرمایا کہ اگر پہلے اس درندگی کا نشانہ بننے والے درندوں کو یہاں کی عدلیہ اور حکومت عبرت کا نشان بناتی تو آج ضیاء الدین کے ساتھ بھی یہ واقعہ رونما نہ ہوتا ۔
* ملک جہانزیب خان موسیٰ خیل نے اپنے بیان میں کہا ہے۔ ڈیرا غازی خان میں آئے دن پہلے سے بھی ایسے کہیں بچے اور خواتین زیادتی کا نشانہ بن چکی تھیں ۔ مگر انتظامیہ نے ان معاملات کی روک دام کیلئے کوئی مضبوط حکمت عملی عمل میں نہ لائی جسکی وجہ سے یہ واقعہ بھی رونما ہوا ۔
* ملک جہانزیب موسیٰ خیل نے سماجی رہنماؤں اور مختلف پاکستان میں کام کرنے والی این۔جی۔او کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے ۔ کہ اس واقعے کو آج چوتھا دن ہے ۔ مگر اب کسی سوشل ورکر یا این۔جی۔او نے اس معاملے کے خلاف ردعمل کو رہنے دو کسی نے بات تک نہیں کی ۔
* ملک جہانزیب موسیٰ خیل نے کہا کہ اگر حکامِ بالا نے اس معاملے کو سنجیدگی سے نا لیا اور مجرموں کو انکے اسل انجام تک نہ پہنچایا تو پاک سر زمین سٹوڈنٹس فیڈریشن اس معصوم طالب علم کو انصاف فراہم کرنے کے لیے ہر ممکن جدوجہد کرنے کو تیار ہے۔
* پاک سر زمین سٹوڈنٹس فیڈریشن کے صوبائی نائب صدر ملک جہانزیب خان موسیٰ خیل نے اپنے بیان میں روک ٹوک الفاظ میں کہا ہے ۔ کہ پاک سر زمین سٹوڈنٹس فیڈریشن لواحقین کے ساتھ ہر حالات میں کھڑی ہو گی ۔ اور آگے بھی ایسے واقعات کی روک دام کیلئے ہر ممکن جدوجہد کرے گی ۔