انچارج چوکی فاضل شاہ کرائم فائٹر آفیسر شفقت سسرانہ کی کاروائی
عرصہ دراز سے پولیس کو مطلوب اشتہاری مجرم شاہد گرفتار,قبضہ سے پسٹل برآمد
تفصیل کے مطابق انچارج چوکی فاضل شاہ نے جرائم پر کنٹرول پانے کے لیے کاروائیوں کو تیز کردیا,مخبر کی اطلاع پر کاروائی کرتے ہوئے مقدمہ نمبر 593/21 زیر دفعہ 392 میں مطلوب اشتہاری مجرم شاہد ولد ظہور سرگانہ کو گرفتار کرلیا,ملزم کے قبضے سے پسٹل اور زندہ گولیاں برآمد ہوئیں ملزم شاہد عرصہ ایک سال سے پولیس کو مطلوب تھا,کرائم فائٹر چوکی انچارج شفقت سسرانہ نے کاروائی کرتے ہوئے گرفتار کرلیا,ملزم کے خلاف ناجائز اسلحہ رکھنے پر مقدمہ درج کرلیا گیا
عوامی حلقوں نے دہشت کی علامت سمجھے جانے والے شاہد موہانہ کو گرفتار کرنے پر چوکی انچارج شفقت سسرانہ کو خراج تحسین پیش کیااور ڈی پی او خانیوال سے تعریفی سرٹیفیکٹ دینے کی اپیل کی,عوام کا کہنا تھا کہ شفقت سسرانہ کے چوکی فاضل شاہ تعینات ہونے پر کرائم میں نمایاں کمی آئی ہے,اس موقع پر شفقت سسرانہ کا کہنا تھا کہ فاضل شاہ کو جرائم سے پاک کرنا اولین ترجیح ہے ,ڈی پی او خانیوال کی ہدایات پر جرائم پیشہ افراد کے گرد گھیرا تنگ کررہے ہیں
رپورٹ فیروز خان لاشاری