کراچی(پریس رلیز) پ پ پ (ش ب) ضلع ملیر کی جانب سے مادرے جمھوریت خاتونِ انقلاب محترمہ بیگم نصرت بھٹو کی 93 ویں سالگرہ لیبر اسکوائر، بھینس کالونی ملیر میں جوش و خروش سے منائی گئی
کراچی(پ ر) پ پ پ (ش ب) ضلع ملیر کی جانب سے مادرے جمھوریت خاتونِ انقلاب محترمہ بیگم نصرت بھٹو کی 93 ویں سالگرہ لیبر اسکوائر، بھینس کالونی ملیر میں جوش و خروش سے منائی گئی بڑی تعداد میں کارکنان نے کیک کاٹا ۔پ پ شہید بھٹو ضلع ملیر کے صدر کامریڈ سلیم راجپوت، جنرل سیکریٹری حبیب گل، ، بخشل گوریلو، آزاد گوپانگ اور دیگر کارکنان نے بھرپور شرکت کی.
اس موقع پر پارٹی قائدین نے خاتونِ انقلاب کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ قائد عوام شھید بھٹو صاحب کی شہادت کے بعد بیگم نصرت بھٹو صاحبہ ہر طوفانوں کا سامنا کرتے ہوئے حالات و جبر کی چکی میں پسی ہوئی عوام کی خاطر ڈٹی رہیں، ایک بےپناہ محبت کرنے والی ماں کی طرح اپنے بچون اور کارکنان کا حوصلہ بڑھاتے ہوئے انہیں آپس میں محبت اور متحد رہنے کا درس دیتی رہی ، اور انہون نے جمھوریت کی خاطر اپنے شوہر اور جوان بچون کی قربانی دی جس کی وجھہ سےآج بھی پارٹی قائم و دائم اور شھیدون کے کے مشن پر عمل پیرا ہے.
تقریب کے اختتام پر محترمہ بیگم نصرت بھٹو کی سالگرھ کا کیک کاٹا گیا۔