ایم کیوایم پاکستان کے تاریخی فیصلہ نے ملکی سیاست میں ہلچل پیدا کردی ہے

Pinterest LinkedIn Tumblr +

ایم کیوایم پاکستان کے تاریخی فیصلہ نے ملکی سیاست میں ہلچل پیدا کردی ہے

Zafar Ahmed Khan

ایم کیوایم پاکستان کے تاریخی فیصلہ نے ملکی سیاست میں ہلچل پیدا کردی ہے اور اس تاریخی فیصلے پر تنقید کرنے والے سیاسی یتیم ہیں۔ظفر احمد صدیقی

کسی معاشرے میں ریاست اپنے شہریوں کو لاپتہ نہیں کرتی مگر بد قسمتی سے ہم چار سال حکومت میں ہوتے ہوئے اپنے لاپتہ کارکنان کی بازیابی نہیں کرواسکے۔ظفر احمد صدیقی

حیدر آباد کے شہری وفاقی یونی ورسٹی کیلئے مطالبہ کرتے رہے مگرصر ف وعدے اور تسلیاں ہی ملی جو مہاجر عوام کے مینڈیٹ کی توہین تھی۔ظفر احمد صدیقی

ایم کیوایم پاکستان کا اتحاد متحدہ اپوزیشن سے ہے اوراگر ہمارے ساتھ ہونے والے معاہدے پر عمل درآمد نہیں ہوتاتو ہم کسی بھی سیاسی جماعت ساتھ اتحاد کرنے اور علیحدہ ہونے کا اختیار رکھتے ہیں۔ظفر احمد صدیقی

متحدہ قومی موومنٹ (پاکستان) ڈسٹرکٹ حیدرآباد کے آرگنائزر ظفر احمد صدیقی و اراکین ڈسٹرکٹ کمیٹی نے اپنے مشترکہ بیان میں متحدہ اپوزیشن سے اتحاد کے فیصلے کو سندھ شہری ترقی اور خوشحالی کی جانب اقدام قراردیا

ایم کیوایم پاکستان کے تاریخی فیصلہ نے ملکی سیاست میں ہلچل پیدا کردی ہے اور اس تاریخی فیصلے پر تنقید کرنے والے سیاسی یتیم ہیں۔ ان خیالات کا اظہار متحدہ قومی موومنٹ (پاکستان) ڈسٹرکٹ حیدرآباد کے آرگنائزر ظفر احمد صدیقی و اراکین ڈسٹرکٹ کمیٹی نے اپنے مشترکہ بیان میں متحدہ اپوزیشن سے اتحاد کے فیصلے کو سندھ شہری ترقی اور خوشحالی کی جانب اقدام قرار دیتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ مہنگائی،بے روزگاری اور سیاسی پاپندیوں نے حکومت سے علیحدگی کی جانب اقدام اٹھانے پر مجبور کیا۔انہوں نے کہاکہ کسی معاشرے میں ریاست اپنے شہریوں کو لاپتہ نہیں کرتی مگر بد قسمتی سے ہم چار سال حکومت میں ہوتے ہوئے اپنے لاپتہ کارکنان کی بازیابی نہیں کرواسکے۔انہوں نے کہاکہ حیدر آباد کے شہری وفاقی یونی ورسٹی کیلئے مطالبہ کرتے رہے مگرصر ف وعدے اور تسلیاں ہی ملی جو مہاجر عوام کے مینڈیٹ کی توہین تھی۔انہوں نے کہاکہ کراچی پریس کلب ایم کیوایم کی خواتین پر تشد دہوتا ہے رکن اسمبلی زخمی ہوجاتے ہیں مگر وفاقی حکومت سندھ میں گورنر راج سوچتے بھی نہیں ہے مگر جب ا سلام آباد سندھ ہاوس میں ارکان قومی اسمبلی PTIکی نیوز نشر ہوتی ہے تو سندھ میں گورنر راج کی باتیں کی جاتی ہیں یہ اپنے اتحادیوں سے دوہرا معیار کیوں تھا۔انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم پاکستان کا اتحاد متحدہ اپوزیشن سے ہے اوراگر ہمارے ساتھ ہونے والے معاہدے پر عمل درآمد نہیں ہوتاتو ہم کسی بھی سیاسی جماعت ساتھ اتحاد کرنے اور علیحدہ ہونے کا اختیار رکھتے ہیں کیونکہ ایم کیوایم کا میڈیٹ عوامی میڈیٹ ہے اور ہم عوام کی فلاح و بہود کیلئے اقدامات کرتے رہے گے

Share.

Leave A Reply