ایس ایس پی حیدرآباد کی سیلانی ویلفیئر کی سالانہ تقریب میں شرکت
ایس ایس پی حیدرآباد ساجد امیر سدوزئی صاحب نے سیلانی ویلفیئر کی سالانہ تقریب میں شرکت کی
اس موقع پر چیئرمین سیلانی ویلفیئر مولانا بشیر فاروقی قادری، ڈپٹی کمشنر حیدرآباد فواد غفار سومرو صاحب سمیت شہر کے تاجروں، صنعتکاروں، ڈاکٹرز، وکلاء اور صحافیوں سمیت عمائدین شہر نے بڑی تعداد میں شرکت کی
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایس ایس پی حیدرآباد نے کہا کہ سیلانی ویلفیئر پاکستان کا واحد اور منفرد ادارہ ہے جو دور حاضر اور کامیابی کی جانب گامزن ممالک کے طرز پر چل رہا ہے جو صرف لوگوں میں کھانے تقسیم کرکے انکی ایک ضروریات کو پورا نہیں کرتے البتہ نوجوانوں میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کے کورسس کراواکر انہیں دنیا کے برابر چلنے کا موقع دے رہا ہے, ہمارے ہمسائیہ ملک بھارت کا رجحان انفارمیشن ٹیکنالوجی کی طرف زیادہ ہے گزشتہ سال بھارت نے 300 ملین ڈالر صرف انفارمیشن ٹیکنالوجی پر خرچ کیے کیونکہ وہ سمجھتے ہیں کہ دور حاضر میں انفارمیشن ٹیکنالوجی میں مہارت ہی اصل جیت اور کامیابی ہے، دوسری جانب سیلانی ویلفیئر کا احسن اقدام بے روزگار نوجوانوں کو روزگار کے موقع فراہم کرنا یہ سب سے بڑا احسن اقدام ہے کیونکہ کسی ایک فرد کو روزگار فراہم کرنا ایک خاندان کی کفالت ہوتی ہے، ان اقدامات سے ہمارا ملک مزید ترقی کرے گا اور مجھے امید ہے کہ سیلانی کے ان اقدامات سے ہمارے نوجوان معاشرے میں سرخروح ہوکر دنیا میں اپنا نام بنائیں گے، سیلانی ویلفیئر سالانہ ملک بھر میں غریب و مستحق افراد میں لاکھوں کی تعداد میں راشن اور رمضان المبارک کے مہینے میں سحری و افطاری کے انتظامات کرتے ہیں جو قابل تحسین عمل ہے مزید سیلانی ویلفیئر کا اعلیٰ عمل غریب بچیوں کی شادی کرانا جو میں سمجھتا ہوں اس غریب باپ کی ذمہ داری کو پورا کرنا ہے جو غربت اور بے روزگاری کی وجہ سے پورا نہیں کر پاتا جس سے ہماری ہزاروں بچیاں گھروں میں بیٹھی بوڑھی ہو جاتی ہیں، میں دعا کرتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ ہم سب کو سیلانی ویلفیئر کے طرز پر کام کرنے کی توفیق دے تاکہ ہم خلق خدا کی خدمات کیساتھ اپنے ملک کی ترقی و خوشحالی میں اہم کردار ادا کرسکیں۔