جہانیاں سے مسلم لیگ کے رکن صوبائی اسمبلی حاجی عطاءالرحمن مسلم لیگ ن کے سینئر مرکزی قائد حمزہ شہباز سے ملاقات کر رہے ہیں
ملاقات میں موجودہ سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا اور آنیوالے دنوں میں مرکز اور پنجاب میں عدم اعتماد کی تحریک کو کامیاب بنانے کیلئے مختلف امور طے کئے گئے !!!
اس موقع پر حمزہ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ چوہدری برادران چوہدری افتخار نزیر اور حاجی عطاءالرحمن مفادات سے بالاتر ہو کر اپنی جماعت کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے رہے ہیں ہم مشکلات میں آہنی چٹان کی طرح اپنی پارٹی کے ساتھ منسلک رہنے پر چوہدری برادران کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں زرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب میں تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کی صورت میں مسلم لیگ کی اعلیٰ قیادت حاجی عطاءالرحمن کو سینئر صوبائی وزیر کا قلمدان سونپنے کا ارادہ رکھتی ھے