سابق چیف جسٹس گلزاراحمد نے سماء سے گفتگو
سابق چیف جسٹس گلزاراحمد نے سماء سے گفتگو میں بتایا کہ ابھی تک کسی نے سرکاری سطح پرنگراں وزیراعظم کےلیےرابطہ نہیں کیا۔
جسٹس(ر) گلزار احمد نے واضح کیا کہ نگراں حکومت کے لیے اگر باقاعدہ پیشکش ہوئی تو سوچ کر جواب دوں گا،ابھی حتمی فیصلہ نہیں کیا مگر ذمہ داری ملتی ہے تو نبھانی پڑتی ہے۔
جسٹس(ر) گلزار احمد کا کہنا تھا کہ کوشش کروں گا کہ سسٹم کی بہتری کیلئے اقدامات کروں اور سارے معاملات کواس طرح تو نہیں چھوڑا جاسکتا۔
واضح رہے کہ سابق وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری نے ٹویٹ کرتےہوئے بتایا تھا کہ صدر مملکت کے خط کے جواب میں تحریک انصاف کور کمیٹی سے مشورے اور منظوری کے بعد وزیر اعظم عمران خان نے سابق چیف جسٹس پاکستان جسٹس گلزار احمد کا نام نگران وزیر اعظم کیلئے تجویز کیا ہے۔