وزیرِ اعلیٰ کا انتخاب: پنجاب اسمبلی کے اپوزیشن ارکان کا علامتی اجلاس مقامی ہوٹل میں

Pinterest LinkedIn Tumblr +

وزیرِ اعلیٰ کا انتخاب: پنجاب اسمبلی کے اپوزیشن ارکان کا علامتی اجلاس مقامی ہوٹل میں

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

لاہور کے ایک مقامی ہوٹل میں اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے وزیرِ اعلیٰ کے انتخاب کے لیے علامتی اجلاس کچھ دیر میں شروع ہو گا۔

پاکستان مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز بھی حمزہ شہباز کی حمایت کے لیے کچھ ہی دیر میں مقامی ہوٹل پہنچ رہی ہیں۔

ان کے ہمراہ پرویز رشید، حمزہ شہباز اور مسلم لیگ ن کے دیگر رہنما بس میں آ رہے ہیں۔

خیال رہے کہ صوبے کے وزیر اعلیٰ کے انتخاب کے لیے پنجاب اسمبلی کا اجلاس گذشتہ کئی روز سے تنازع کا شکار ہو چکا ہے۔

 

 

 

 

 

 

 

 

تاہم اس کے بعد پنجاب اسمبلی سیکریٹریٹ کی جانب سے جاری نوٹیفیکیشن میں اسے 16 اپریل تک کے لیے مؤخر کیا گیا تھا۔

تاہم ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی سردار دوست مزاری نے اجلاس چھ تاریخ کو بلانے کے لیے گذشتہ روز رات گئے ایک تحریری حکمنامہ جاری کیا، تاہم آج سپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الٰہی نے ان سے تمام اختیارات واپس لینے کا حکم جاری کیا تھا۔

خیال رہے کہ آج دوپہر چیف جسٹس نے پنجاب اسمبلی کی موجود صورتحال کے بارے میں کہا تھا کہ ’سسٹم تعاون نہ کر رہا ہو تو آئینی عہدیدار اختیار استعمال کر سکتے ہیں۔ ڈپٹی سپیکر چاہیں تو اجلاس باغ جناح میں بھی بلا سکتے ہیں۔‘

hotel

Share.

Leave A Reply