کالم : چشم دید
تحریر : شہزاد احمد
مورخہ : 7 اپریل 2022
عنوان : نفاذ اردو کیوں ضروری ھے
ھم ایک زندہ قوم ھیں پاکستان ھمارا آزاد ملک ھے 14 اگست 1947 کو بیش بہا قربانیوں سے یہ آزاد فضاٸیں ملی ھیں پاکستان کو دو نظریہ کی بنیاد پر کلمہ حق کی سربلندی کے لٸے الگ ممکت کی صورت میں حاصل کیا گیا اس کی قومی زبان اردو قرار پاٸی ۔ آج کے اس کالم کا عنوان ” نفاذ اردو کیوں ضروری ھے “ کے ساتھ آپ کی خدمت میں حاضر ھوں
پچھلے کچھ عرصہ کے دوران میں نے مختلف خبریں ۔ مراسلات ۔ کالم اور تحریریں پڑھیں جن میں الفاظ کی غلطیاں میری نظر سے گزری ھیں میں نے محسوس کیا ھے کہ یہ الفاظ کی غلطیاں خود ساختہ نہیں بلکہ ھمارا اردو زبان کے ساتھ رشتہ واجبی رہ گیا ھے ھم اپنے آپ کو پاکستانی کہتے ھیں سرزمین پاکستان کو اپنی دھرتی ماں کا درجہ دیتے ھیں اور اس دھرتی ماں کی مادری زبان سے اتنے دور ھو چکے ھیں کہ اپنے بچوں کو انگلش میڈیم سکول میں داخل کروا کے فخر محسوس کرتے ھیں انگلش میڈیم سے پڑھے ھوٸے بچے جب اپنی عملی زندگی میں قدم رکھتے ھیں تو وہ اردو زبان کو تیسرے درجے کی زبان سمجھتے ھیں اپنی دھرتی ماں کی زبان جو ھماری پہچان ھے اسے بولنے میں لکھنے میں اپنی بے عزتی سمجھتے ھیں ۔ میں نے دو تین جاننے والوں کو اردو کے میسج کٸے تو ان کی مجھے کال موصول ھوٸی کہ بھاٸی ھم اردو میں میسج نہیں پڑھ سکتے آپ جب بھی ھمیں میسج کریں تو پلیز انگلش زبان میں کیا کریں مجھے ان کی کال سن کر افسوس ھوا اور ساتھ ھی مجھے یہ واضح ھو گیا کہ دھرتی ماں کی پہچان اردو زبان اب موت کے آخری دھانے پہ کھڑی ھے ۔ میں جب بھی کسی کی تحریر پڑھتا ھوں تو اس میں الفاظ کی غلطیاں کچھ یوں ھوتی ھیں ۔ لفظ ” پڑھنا “ پڑنا لکھا ھوا ملتا ھے ” استطاعت “ استطات لکھا ھوا ملتا ھے ” ملکی حالات “ ملکی ھالات لکھا ھوا نظر آتا ھے ” تقریبات منعقد کرنے والا ” ھال “ حال لکھا جا رھا ھے ۔ یہ سب الفاظ پڑھنے کے بعد ایک ھی بات سمجھ میں آتی ھے کہ ھم اپنی قومی زبان سے اتنے دور ھو چکے ھیں کہ ھمارے لکھے ھوٸے الفاظ گواھی دیتے ھیں کہ ھم نے اپنی قومی زبان اردو کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک شروع کر دیا ھے
قومیں ھمیشہ اپنی زبان میں ترقی کرتی ھیں ھم کس کی زبان میں ترقی کرنے جا رھے ھیں یہ اللہ پاک بہتر جانتا ھے اس تحریر کے ساتھ اپنی قوم سے اک گزارش کروں گا کہ اردو زبان کے نفاذ کے لٸے آواز بلند کریں تاکہ ھم اپنی زبان کے ساتھ انصاف کر سکیں
میری تمام صحافی برادری سے یہ اپیل ھے کہ اپنا فرض نبھاٸیں اپنی قومی زبان کی ترقی کے لٸے ہر فورم پر اپنا کردار ادا کریں ۔ شکریہ