اعلیٰ عدلیہ کے فیصلے نے آئین پاکستان اور جمہوریت کو نئی روح بخشی ہے, جام خان شورو

Pinterest LinkedIn Tumblr +

اعلیٰ عدلیہ کے فیصلے نے آئین پاکستان اور جمہوریت کو نئی روح بخشی ہے, جام خان شورو

Inquiry against Jam Khan Shoro completed, NAB tells SHC - Daily Times

صوبائی وزیر برائے محکمہ آبپاشی جام خان شورو نے کہا ہے کہ عدالت عظمیٰ کی جانب سے ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ کو کالعدم قرار دینے کا فیصلہ خوش آئند ہے اور اس تاریخی فیصلے سے آئین کی جیت ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عدالت عظمیٰ کے اس تاریخ ساز فیصلے نے ملک میں آئین پاکستان اور جمہوریت کو نئی روح بخشی ہے اور اس فیصلے پر پی پی پی قیادت، کارکنان اور پوری قوم کو مبارکباد پیش کرتے ہیں ۔ ان باتوں کا اظہار انہوں نے عدالت عظمیٰ کی جانب سے ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ کو کالعدم قرار دینے کے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے کیا۔صوبائی وزیر جام خان شورو نے کہا کہ سلیکٹڈ عمران خان نے اپنی کرسی بچانے کیلئے آئین پاکستان کو پیروں تلے روندا جبکہ پاکستان پیپلزپارٹی ملک میں جمہوریت کے استحکام اور آئین کی بالادستی میں یقین رکھتی ہے۔ بعد ازیں، صوبائی وزیر محکمہ آبپاشی جام خان شورو کی ہدایات پر رات کو نسیم نگر چوک ،قاسم آباد حیدرآباد میں صوبائی اسمبلی کے رکن عبدالجبارخان، سابق چیئرمین قاسم آباد کاشف علی شورو، صدر پیپلزپارٹی یوتھ ونگ علی حیدر شاھ کی قیادت میں شاندار جشن اور خوشی میں عوام میں مٹھائی بھی تقسیم کی گئی ۔جشن میں سینکڑوں پیپلزپارٹی کے کارکنان اور جیالے شریک تھے۔ جشن کے دوران جیالوں کی طرف سے گو عمران نیازی گو، سلیکٹڈ نامنظور، جمہوریت جیت گئی جیسے بلند شگاف نعرے بھی لگائے گئے۔

Share.

Leave A Reply