حکومت کا مبینہ دھمکی آمیز مراسلے کو پبلک کرنے پر غور
اسلام آباد :—
حکومت نے مبینہ دھمکی آمیز مراسلے کو پبلک کرنے پر غور شروع کردیا۔
ذرائع کے مطابق گزشتہ روز بنی گالا میں وزیراعظم کی زیر صدارت اہم مشاورتی اجلاس ہوا جس میں مبینہ دھمکی آمیز مراسلے کو پبلک کرنے سے متعلق مشاورت کی گئی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مراسلے کو پبلک کرنے کے لیے آج کابینہ سے منظوری لیے جانے کا امکان ہے