صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن چوہدری محمد احسن بھون کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات
ملاقات میں سابق وائس چیئرمین پاکستان بار چوہدری محمد رمضان، سینئیر قانون دان سینیٹر کامران مرتضی موجود
اپوزیشن لیڈر خیبرپختونخوا اسمبلی اکرم خان درانی، منظور آفریدی بھی ملاقات میں موجود
چوہدری احسن بھون نے مولانا فضل الرحمان کو گلدستہ پیش کیا
مولانا فضل الرحمان نے سپریم کورٹ بار کی جانب سے تعاون پر شکریہ آدا کیا
مولانا صاحب آپکی جدوجہد رنگ لے آئی ہے، احسن بھون
حکومت مخالف تحریک میں جےیوآئی کی قیادت اور کارکنان کی قربانیوں کو فراموش نہیں کیا جاسکتا، چوہدری احسن بھون
وکلاء کی جدوجہد بھی اس تحریک میں شامل ہے، مولانا فضل الرحمان
نا اہل اور نالائق حکمرانوں نے معیشت کا بیڑا غرق کردیا ہے، مولانا فضل الرحمان
سپریم کورٹ کے فیصلے سے آئین بحال ہوا ہے، مولانا فضل الرحمان
پوری قوم آج یوم تشکر منارہی ہے، مولانا فضل الرحمان
جاری کردہ: مرکزی میڈیا سیل جمعیت علماء اسلام پاکستان