اسمبلی کی کارروائی میں کسی صورت رکاوٹ نہیں ڈالی جائے گی: وزیر اعظم عمران خان
وزیراعظم عمران خان کی سینیئر صحافیوں سے ملاقات ہوئی ہے جس میں انھوں نے کہا کہ ’عوام ملک کے اندر اس طرح کی تبدیلی کے حق میں نہیں۔‘
سرکاری ٹی وی کے مطابق وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ ’ہر ہفتے عوام میں جا کر جلسہ کروں گا۔‘
وزیراعظم نے صحافیوں سے ملاقات میں مراسلے کا ذکر کیا اور کہا ملک میں رجیم چینج کرنے کے لیے اپوزیشن کو بیرونی مدد مل رہی ہے۔‘
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ مراسلے سے متعلق اعلیٰ حکام سمیت اداروں کے سربراہوں کو آگاہ کر دیا گیا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ صدر، چیف جسٹس ، چیئرمین سینیٹ کو مراسلے سے آگاہ کر دیا گیا۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ’عالمی سازش کو کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دیں گے، اسمبلی کی کارروائی میں کسی صورت رکاوٹ نہیں ڈالی جائے گی۔ قوم کے لیے آخری بال تک لڑوں گا