عمران خان کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی درخواست سماعت کے لیے مقرر، نئے وزیر اعظم کا انتخاب کل
پاکستان کی قومی اسمبلی میں تحریکِ عدم اعتماد کی کامیابی کے بعد عمران خان وزیراعظم نہیں رہے۔ یہ پاکستان کی تاریخ میں پہلا موقع ہے کہ کسی وزیراعظم کے خلاف تحریکِ عدم اعتماد کامیاب ہوئی ہے۔ ملک کے نئے وزیراعظم کا انتخاب پیر کی صبح ہوگا۔