توہینِ رسالت اور قرآن پاک کی بے حرمتی کسی صورت قابلِ قبول نہیں، سعد رضوی
سربراہ ٹی ایل پی حافظ سعد حسین رضوی نے کہا ہے کہ توہینِ رسالت اور قرآن پاک کی بے حرمتی کسی صورت قابلِ قبول نہیں۔
تفصیلات کے مطابق حافظ سعد حسین رضوی نے اپنے جاری کردہ ایک بیان میں کہا کہ توہینِ رسالت اور قرآن پاک کی بے حرمتی کسی صورت قابلِ قبول نہیں، سویڈن اور ہالینڈ واقعات پر انتہائی افسوس کا اظہار کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سویڈن اور ہالینڈ واقعات سے پوری دنیا کے مسلمانوں کی توہین اور ان کے دینی اور روحانی جذبات کو ٹھیس پہنچائی گئی ہے، اسطرح کے واقعات کو تصادم، انتشار اور عالمی امن کیلئے خطرہ کا باعث سمجھتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ یورپ کو ان شرمناک واقعات پر مسلمانوں سے معافی مانگنی چاہیئے، افسوس ناک واقعات سے یورپ کا مکرو چہرہ سامنے آرہا ہے، پورپ اس وقت کیا سو رہے ہیں جو خود کو امن کا علمبردار کہتے ہیں۔
سربراہ ٹی ایل پی حافظ سعد حسین رضوی نے مزید کہا کہ ایسے واقعات کسی جگہ پر یا کسی بھی وقت ہوں قابلِ برداشت نہیں، حکومتِ پاکستان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ سویڈن اور ہالینڈ کے سفیر کو طلب کرے اور پاکستانی عوام کے شدید تحفظات سے آگاہ کریں۔