ظلم کی انتہا؛ وڈیرے نے بکریاں کھیت میں داخل ہونے پر چرواہے کو قتل کردیا
تھانہ صدر کی حدود موضع جگمل میں مقامی وڈیرے نے ظلم کی انتہا کردی، بکریاں کھیت میں داخل ہونے پر غریب چرواہے کو مار ڈالا۔
وڈیرے فیاض غزلانی نے بکریاں کھیت میں داخل ہونے پر غریب چرواہے کو موت کے گھاٹ اتار دیا، چرواہے محسن پر وڈیرے اور اس کے ملازم کی طرف سے تشدد کیا گیا جس سے محسن جاں حق ہوا۔
قانونی کارروائی سے بچنے کے لئے محسن کی لاش کو رسی کی مدد سے درخت سے لٹکا کر خودکشی کا تاثر دینے کی کوشش کی گئی۔
لواحقین کا کہنا ہے کہ محسن حافظ قرآن تھا اور روزہ کی حالت میں تھا، تشدد کر کے مارا گیا، پولیس کو متعدد بار اطلاع کی پر پولیس حسب روایت موقع پر نا پہنچی۔
لواحقین اور علاقہ مکینوں نے اپنی مدد آپ کے ملزمان کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کیا، کئی گھنٹے گزرنے اور پولیس ہیلپ لائن 15 پر کال کرنے کے بعد پولیس کارروائی کے لئے اسپتال پہنچ گئی۔
میڈیا کی جانب سے پولیس کارروائی کے حوالے سے موقف مانگنے پر ڈی ایس پی برہم ہوگئے۔
کیمرے کی آنکھ دیکھ کر ڈی ایس پی ادھورا موقف دے کر گاڑی میں بیٹھ کر نکل گئے۔
لواحقین نے ملزمان اور پولیس کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے اعلیٰ حکام سے انصاف فراہم کرنے کا مطالبہ کردیا