کراچی کے شہری ماہ رمضان میں بد ترین لوڈ شیڈنگ جاری

Pinterest LinkedIn Tumblr +

کراچی کے شہری ماہ رمضان میں بد ترین لوڈ شیڈنگ جاری

NEPRA approves Rs0.69 per unit hike in K-Electric tariff - Daily Times

ملک بھر میں رمضان المبارک کے مقدس مہینے کے باوجود بجلی کی اعلانیہ اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں شدید گرمی کے دوران بجلی کی بدترین لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے جس کے باعث عوام کی مشکلات میں اضافہ ہوگیا ہے،کے الیکٹرک نے شہر میں لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ بڑھا دیا ہے۔

کے الیکٹرک نے سحری کے وقت صارفین کو لوڈ شیڈنگ کے پیغامات ایس ایس ایم کر دیئے، پیغامات میں صارفین سے لوڈ شیڈنگ کے دورانیے میں اضافے میں معزرت بھی کی گئی ہے۔

کے الیکٹرک نے نیشنل گرڈ سے بجلی کی معمولی کمی کو جواز بنا کر شیر میں لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ بڑھا دیا، لوڈ شیڈنگ سے مستثنی علاقوں میں بھی 24 گھنٹے میں تین  گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ جاری ہے۔

گلستان جوہر،پہلوان گوٹھ،لیاقت آباد ،میمن وٹھ،ڈاپ سمیت متعدد رلاقوں میں لوڈ شیڈنگ جاری ہے جبکہ گلشن معمار ماڈل کالونی،شاہ فیصل کالونی،کھوکھرا پار،کورنگی،خواجہ اجمیر نگری، نصرت بھٹو کالونی میں بھی لوڈ شیڈنگ جاری ہے۔

ترجمان کےالیکٹرک کا کہنا ہے کہ ‏لوڈشیڈنگ کے دورانیہ میں عارضی اضافہ نیشنل گرڈ سے کے الیکٹرک کو بجلی کی ترسیل میں کمی کے باعث کیا گیا ہے۔

دوسری جانب پنجاب کے شہری علاقوں میں 8 سے 9 گھنٹے اور دیہی علاقوں میں 10 سے 12 گھنٹے لوڈ شیڈنگ جاری ہے۔

پاور ڈویژن کے مطابق ملک میں بجلی کی پیداوار17ہزارمیگاواٹ اور طلب 19ہزار میگاواٹ تک جاپہنچی ہے، دوپہر اور شام کے اوقات میں بجلی کی طلب 21 ہزار میگاواٹ  تک ہو جاتی ہے۔

Share.

Leave A Reply