کراچی سے لاپتہ دعا زہرہ لاہور سے مل گئی، لڑکی اپنی مرضی سے لاہور گئی ، نکاح بھی کرلیا

Pinterest LinkedIn Tumblr +

کراچی سے لاپتہ دعا زہرہ لاہور سے مل گئی، لڑکی اپنی مرضی سے لاہور گئی ، نکاح بھی کرلیا

لاہور: کراچی سے لاپتہ ہونے والی 14 سالہ لڑکی دعا زہرہ لاہور سے مل گئی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دعا زہرہ کراچی سے دوسرے صوبے میں پہنچ گئی تھی۔لڑکی اپنی مرضی سے لاہور گئی اور نکاح بھی کر لیا۔ 

تفصیلات کے مطابق لاہور پولیس نے کراچی سے لاپتہ ہونے والی لڑکی دعا زہرہ کو اپنی تحویل میں لے لیا۔ دعا زہرہ 10 روزقبل کراچی کے علاقے گولڈن ٹاؤن سے لاپتہ ہوئی تھی۔

شیعہ ہونے کی وجہ سے مسجد انتظامیہ نے دعازہرہ کی گمشدگی کے اعلان سے انکار کردیا، والدین کا دعویٰ

کمسن لڑکی دعا زہرہ نے پولیس کو بیان دیا ہے کہ وہ اپنی مرضی سے کراچی سے لاہور آئی تھی۔ لاہور پولیس نے کراچی پولیس کو لڑکی کی بازیابی کی اطلاع دے دی۔

کراچی پولیس نے تصدیق کی ہے کہ لاہور سے بازیاب کی گئی لڑکی دعا زہرہ ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ دعا نے لاہور میں نکاح کرلیا ہے۔ نکاح جس لڑکے سے کیا ہے وہ لاہور کا ہی رہائشی ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ دعا زہرہ اپنا ویڈیو بیان دے گی جو میڈیا سے شیئر کیا جائے گا۔ خیال رہے کہ حال ہی میں پولیس نے چھاپہ مار کر جس لڑکی کو برآمد کیا تھا وہ دعا زہرہ کی بجائے کوئی اور نکلی تھی۔

اس سے قبل  14 سالہ دعا زہرہ کاظمی کے والدین نے دعویٰ کیا کہ ایک مقامی مسجد نے فرقہ وارانہ مسائل کی وجہ سے ان کی بیٹی کے نام کا اعلان کرنے سے انکار کردیا تھا۔

واضح رہے کہ 14 سالہ لڑکی دعا زہرہ کاظمی 16 اپریل کو کراچی کے علاقے گولڈن ٹاؤن میں اپنے گھر کے باہر سے لاپتہ ہوگئی تھی۔

والد نے  3 روز قبل دعویٰ کیا کہ جب انہوں نے دعا زہرہ کے لاپتہ ہونے پر مدد کے لیے مقامی مسجد سے رابطہ کیا تو انہوں نے یہ کہتے ہوئے انکار کر دیا کہ ہم اس نام کا اعلان نہیں کر سکتے کیونکہ وہ شیعہ مسلک سے ہیں۔

Share.

Leave A Reply