وفاقی وزیر اور ترجمان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز شازیہ مری کا بیان
کراچی ؛ وفاقی وزیر تخفیف غربت اور سماجی تحفظ اور پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز کی مرکزی اطلاعات سیکرٹری شازیہ عطا مری نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ عمران خان کو علم ہے کہ ان کی چوری کے ثبوت الیکشن کمیشن کے رکارڈ پر ہیں پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس میں عمران خان رنگے ہاتھوں پکڑے گئے ہیں اور عمران خان اپنی ڈوبتی سیاست کو دیکھ کر اداروں کو بلیک میل کر رہے ہیں ۔شازیہ مری نے کہا کہ الیکشن کمیشن کا آئین پر ثابت قدم رہنا قابل ستائش ہے جبکہ عمران خان کی پالیسیوں کی وجہہ سے عوام تشویشناک صورتحال سے دوچار ہےآئی ایم ایف کی سخت شرائط میں ملک کو پھنسانے والا عمران نیازی آج غلامی کا راگ الاپ رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان کا سب سے بڑا جرم ایک نسل کو گمراہ کرنا ہے اور مورخ لکھے گا کہ ایک شخص تبدیلی کے نام پر تباہی لایا تھا جس نے ملک کو تباہ کیا.