جیل کے سپاہیوں کی تنخواہیں بڑھانے کا اعلان

Pinterest LinkedIn Tumblr +

جیل کے سپاہیوں کی تنخواہیں بڑھانے کا اعلان

تنخواہوں

حمزہ شہباز نے جیل کے سپاہیوں کی تنخواہیں بڑھانے کا اعلان کردیا ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے سنٹرل جیل کوٹ لکھپت کا دورہ کیا جہاں انہوں نے سکیورٹی وارڈ ٹو میں قائم مرکز تدریس القرآن و حدیث کا افتتاح کیا۔
دورے کے دوران حمزہ شہباز نے قیدیوں کی سزاؤں میں 60 روز کی معافی کا اعلان کیا جبکہ وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے جیل کے سپاہیوں کی تنخواہیں بڑھانے کا بھی اعلان کیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ جیل کے سپاہیوں کو پولیس کے سپاہیوں کے برابر تنخواہ ملے گی۔
واضح رہے کہ حمزہ اس وارڈ میں بھی گئے جہاں وہ 22 ماہ قید میں رہے۔
Share.

Leave A Reply