حکومت کا عید کے تینوں روز بجلی کی لوڈ شیڈنگ نہ کرنے کا فیصلہ
حکومت نے عید کے تینوں روز بجلی کی لوڈ شیڈنگ نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پاور ڈویژن نے تمام پاور ڈسٹریبوشن کمپنیوں سے بجلی کی طلب اور رسد کی تفصیلات مانگ لیں، عید پر بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے ختم کرنے کے احکامات وزیر اعظم شہباز شریف نے دیئے تھے۔
ذرائع نے کہا کہ پاور ڈویژن کی تمام پاور جنریشن کمپنیوں کو مطلوبہ تیل اور گیس فراہم کرنے کی ہدایت دی گئی، تیل اور گیس کی قلت کے باعث متعدد پاور پلانٹس سے پیداوار میں کمی آئی تھی۔
واضح رہے کہ عید پر بجلی کی لوڈ شیڈنگ کنٹرول نہ کرنے والے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی بھی کی جائے گی۔