شہر قائد میں آج آندھی اور گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان

Pinterest LinkedIn Tumblr +

شہر قائد میں آج آندھی اور گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان

شہر قائد میں آج آندھی اور گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان بتایا جارہا ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں آج بحرہ عرب سے 50 تا 60 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا چلنے کا امکان ہے، تیز ہواؤں سے شہر میں حالیہ گرمی کی لہر ختم ہوجائے گی۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ شہر میں سمندری ہوائیں مکمل طور پر معطل ہیں تاہم  اس وقت 12 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے گرم مغربی ہوا چل رہی ہیں۔

محکمہ موسمیات نے کہا کہ شہر میں گرد آلود ہوا اور اندھی یکم اور 2 مئی کو چلنے کا امکان ہے جبکہ گزشتہ 3 دنوں سے شہر میں ماہ اپریل میں گرمی کے گزشتہ  ریکارڈ ٹوٹ چکے ہیں۔

محکمہ موسمیات نے مزید بتایا کہ گرد آلود ہوائیں اور آندھی کا سلسلہ کراچی سمیت سندھ اور بلوچستان میں بھی ہوگا جبکہ ملک کے بالائی علاقوں میں بارش کا بھی امکان ہے۔

چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کے مطابق7,8 مئی سے ایک اور ہیٹ ویو آسکتی ہے کو مئی کے وسط تک رہے گی۔

اس ہیٹ ویو کی لپیٹ میں اندرون سندھ  اور پنجاب کے علاقے آئیں گے لیکن کراچی کو اس سے کوئی خطرہ نہیں۔

سردار سرفراز نے بتایا کہ عید کے دنوں میں کراچی کا درجہ حرارت 34 سے 36 ڈگری تک رہے گا۔

Share.

Leave A Reply