موٹر سائیکل کا چالان کرنا ٹریفک وارڈن کو مہنگا پڑ گیا
سرگودھا شہر میں موٹر سائیکل کا چالان کرنا ٹریفک وارڈن کو مہنگا پڑ گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق موٹر سائیکل کا چالان کرنے پر 3 افراد نے ٹریفک وارڈن پر ڈنڈوں سے تشد کیا اور وارڈن کی وردی بھی پھاڑ دی۔
تشدد کے بعد ٹریفک وارڈن نے مشتعل شہریوں سے دفتر ٹریفک کے کمرے میں چھپ کر جان بچائی۔
ایف آئی آر کے متن میں بتایا گیا کہ 3 افراد ٹریفک وارڈن علی کا پیچھا کرتے ہوئے دفتر ٹریفک پولیس پہنچ گئے، ٹریفک اہلکار کی جیب سے جمع شدہ چالان کی پرچیاں اور 23000 بھی چھین لیے۔
ٹریفک وارڈن علی کی درخواست پر 3 افراد مطیع اللہ، رضوان اور حسیب کے خلاف تھانہ فیکٹری ایریا میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔