سیاست میں مذہب کو استعمال نہیں کرنا چاہیے، خالد مقبول صدیقی

Pinterest LinkedIn Tumblr +

سیاست میں مذہب کو استعمال نہیں کرنا چاہیے، خالد مقبول صدیقی

خالد مقبول صدیقی

ایم کیو ایم سربراہ ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کا کہنا ہے کہ سیاست میں مذہب کو استعمال نہیں کرنا چاہیے۔

خالد مقبول صدیقی نے نماز عید کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج پورے پاکستان کو عید مبارک ہو، ملکر سب کو جدوجہد کرنی ہے، جس میں سب کو برابر سمجھا جائے۔

انہوں نے کہا کہ ہم ایسے پاکستان کا خواب دیکھ رہے، پی پیا اور ہمارے درمیان ورکنگ ریلیشن شپ قائم ہوگا، ابھی ملکر چلنے کا فیصلہ ہوا ہے۔

ایم کیو ایم سربراہ نے کہا کہ ہماری سیٹیں چوری ہوئی تھی، ہمارا مینڈیٹ چوری نہیں ہوا تھا، ہم مینڈیٹ واپس لے لیں گے، ہمارا اختلاف پالیسز پر ہے، انہیں کے تحت ہمارا مینڈیٹ چوری کیا گیا۔

خالد مقبول صدیقی نے مزید کہا کہ سیاست میں مذہب کو استعمال نہیں کرنا چاہیے، اس سے معاشرے میں انتشار پھیلتا ہے۔

Share.

Leave A Reply