عمران خان کا عیدالفطر کے موقع پر بڑا اعلان

Pinterest LinkedIn Tumblr +

عمران خان کا عیدالفطر کے موقع پر بڑا اعلان

امریکہ کے اشارے پراتحادی اورمنحرف ارکان میرے خلاف ہوگئے،عمران خان

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے عیدالفطر کے موقع پر بڑا اعلان کیا ہے کہ ’’غلامی نامنظور‘‘  کے عنوان سے اسلام آباد کی طرف مارچ ہوگا اور عمران خان جلد اس تاریخی مارچ کی تاریخ کا اعلان کریں گے۔

سابق وزیراعظم عمران خان نے پاکستانی قوم کو عیدالفطر کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ قوم کو ماہِ رمضان کی تکمیل اور عید کی مبارکباد پیش کرتا ہوں، دعاگو ہوں کہ رب العزت آپ کے قیام و صیام کو شرفِ قبولیت عطا فرمائیں۔

عیدالفطر پر اپنے جاری کردہ بیان میں عمران خان نے کہا کہ 1947 میں رمضان کی 27ویں بابرکت شب میں قوم کو آزادی ملی، مجھے سامراج کی سازشوں کو عملاً دیکھنے کا موقع ملا اور 7 مارچ کو امریکا میں متعین پاکستانی سفیر نے دفتر خارجہ کو خفیہ مراسلہ بھیجا۔

انہوں نے کہا کہ بطور وزیراعظم اس خفیہ مراسلے کے مندرجات دیکھ کر مجھے شدید حیرت ہوئی، امریکی حکام نے سفارتی آداب بھلا کر پاکستان کی اندرونی سیاست میں مداخلت کی۔

سابق وزیراعظم کا کہنا ہے کہ امریکیوں نے تحریک عدمِ اعتماد کے ذریعے وزیراعظم کو ہٹانے کا حکم دیا، وزیراعظم کو نہ ہٹائے جانے کی صورت میں سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ ڈپٹی اسپیکر کی واضح رولنگ کے باوجود نہایت تیزی سے حکومت کا تختہ الٹا گیا، منتخب جمہوری وزیراعظم کو ہٹا کر مجرموں کو اقتدار سونپ دیا گیا۔

عمران خان نے مزید کہا کہ پاکستان کا وقار آزادی و خود مختاری ہی سے وابستہ ہے، وقت آن پہنچا ہے کہ آپ آگے بڑھیں اور پاکستان کی حقیقی آزادی کیلئے ہمارا ساتھ دیں۔

Share.

Leave A Reply