ایف آئی اے نے پیکا ایکٹ 2016 سے متعلق پٹیشن دائر کی ہے، مریم اورنگزیب

Pinterest LinkedIn Tumblr +

ایف آئی اے نے پیکا ایکٹ 2016 سے متعلق پٹیشن دائر کی ہے، مریم اورنگزیب

مریم اورنگزیب

مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ ایف آئی اے نے پیکا ایکٹ 2016 سے متعلق پٹیشن دائر کی ہے۔
وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ ایف آئی اے نے ہائیکورٹ فیصلے کیخلاف سپریم کورٹ میں پٹیشن دائر کی، پٹیشن دائر کی تاکہ ایکٹ کے سیکشن 20 کو بحال کیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ یہ پٹیشن فوری طور پر واپس لے لی جاتی ہے، یہ حکومتی پالیسی اور آزادی اظہار کو یقینی بنانے کے اصول کیخلاف ہے۔
مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نے اس پٹیشن کے دائر ہونے کا سخت نوٹس لیا، اس درخواست کی خبر ہم تک پہنچنے میں تھوڑی دیر ہوئی، ہم دن کے وقت بشام میں تھے جہاں کوئی سگنل نہیں تھے۔
Share.

Leave A Reply