جیسی سازش پاکستان میں ہوئی کسی اورملک میں نہیں ہوسکتی، حماد اظہر
حماد اظہر نے کہا ہے کہ جیسی سازش پاکستان میں ہوئی کسی اورملک میں نہیں ہوسکتی۔
سابق وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر نے کہا ہے کہ اشیائے خورونوش سمیت بجلی کی قیمت بڑھ رہی ہے، اس حکومت سے کچھ سنبھل نہیں رہا، افراتفری کا عالم ہے۔
انہوں نے کہا کہ ان کے پاس نہ سمت ہے اور نہ ٹیم ہے بس ان کو مسلط کردیا گیا ہے، ملکی زرمبادلہ نیچے جا رہے ہیں، پہلے جھوٹ بولا گیا کہ سعودی عرب سے 8 ارب ڈالر آرہے ہیں۔
حماد اظہر نے کہا ہے کہ اب پتا لگا کہ سعودی عرب نے3ارب ڈالر بھی واپس مانگ لیے ہیں، ابھی تک ان کی بجٹ کی کوئی تیاری نہیں ہے، پاکستانی معیشت کی ابھی کوئی سمت نہیں ہے۔
سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ پرنٹنگ کارپوریشن آف پاکستان نے بجٹ کی کاپیاں چھاپنی ہیں، یہ وہ دستاویزہوتی ہے جو پارلیمنٹ میں پیش کی جاتی ہے، فنانس ڈویژن میں بشمول وزیرخزانہ کسی کو نہیں پتا کہ اس میں کیا چھپے گا۔