عمران خان حکومت کچھ عرصہ اور رہتی تو معیشت کا برا حال ہوتا، مراد علی شاہ

Pinterest LinkedIn Tumblr +

عمران خان حکومت کچھ عرصہ اور رہتی تو معیشت کا برا حال ہوتا، مراد علی شاہ

مراد علی شاہ

مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ عمران خان حکومت کچھ عرصہ اور رہتی تو معیشت کا برا حال ہوتا۔

وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ ہر شخص کو چور کہنا درست نہیں ہے، سابقہ حکمرانوں نے یہ ہی کیا ہے، جو لوگ عمران خان کے ساتھ تھے وہ سب سے بڑے چور تھے۔

انہوں نے کہا کہ اب اپنے جلسوں میں اُلٹا سیدھا کہہ رہے ہیں، مہنگائی ہے اور بڑھتی جارہی ہے، یہ عمران خان نے بڑی تباہی ڈالی ہے، اب ایک دوسرے کو چور ڈاکو کہنا چھوڑ دیں۔

مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ وفاق اور چاروں صوبے مل کر ملک کی بہتری کے لیے کام کریں، یہ عمران ساڑھے تین گھنٹے سے زیادہ کراچی میں نہیں رہا، ایک مرتبہ مجھ سے ٹیلیفون پر بات کی ہے۔

   وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ خدا کا شکر ہے کہ عمران خان کی حکومت گئی، عمران خان حکومت کچھ عرصہ اور رہتی تو معیشت کا برا حال ہوتا، ہمیں یعنی سندھ کو گزشتہ سال کی نسبت 25 فیصد کم پانی ملا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر پانی کم ہے تو سب کو پانی کی کمی کا حصے دار ہونا چاہیے

 

Share.

Leave A Reply