عمران خان کل دوپہر 2 بجے کھلاڑیوں سے خطاب کریں گے

Pinterest LinkedIn Tumblr +

عمران خان کل دوپہر 2 بجے کھلاڑیوں سے خطاب کریں گے

عمران خان کا سیکیورٹی کے بغیر اسلام آباد کے بازاروں کا دورہ

عمران خان کل دوپہر 2 بجے ایبٹ آباد کے کھلاڑیوں سے خطاب کریں گے۔

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کل دوپہر2 بجے ایبٹ آباد کے کھلاڑیوں کا لہو گرمائیں گے۔

ایبٹ آباد جلسے کی تمام تیاریاں مکمل ییں،60 فٹ لمبا اور20 اونچا اسٹیج تیار کیا گیا ہے۔

ایبٹ آباد کی چاروں تحصیلوں سے کھلاڑی قافلوں کی صورت جلسہ گاہ پہنچیں گے۔

واضح رہے کہ چیئر مین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے اوورسیز پاکستانیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ میں امریکہ سمیت کبھی کسی ملک کے خلاف نہیں رہا۔

انہوں نے کہا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ سے اچھے تعلقات تھے، 15 میں نے دہشتگردی کیخلاف جنگ کی مخالفت کی، دہشتگردی کیخلاف جنگ میں سب سے زیادہ نقصان پاکستان نے اٹھایا۔

عمران خان نے کہا تھا کہ افغانستان میں فوج کشی کی مخالفت کی، امریکہ نے دھمکی دی اورپاکستان اس جنگ میں شامل ہوگیا، نائن الیون سے ہمارا کوئی لینا دینا نہیں تھا، قبائلیوں کوکہا گیا کہ سوویت یونین کیخلاف جہاد کریں۔

چیئر مین پاکستان تحریک انصاف نے کہا تھا کہ جب امریکا افغانستان میں بیٹھ گیا تو پھرکہا گیا کہ ان کیخلاف لڑنا دہشتگردی ہے، روس کیساتھ تعلقات کا ہمیں فائدہ ہے، روس سے ہمیں 30 فیصد کم قیمت پرتیل مل رہا تھا۔

انہوں نے کہا تھا کہ ہندوستان امریکا کا اتحادی ہے لیکن اس کے باوجود وہ روس سے سستا تیل منگواتا ہے۔

عمران خان نے کہا تھا کہ جب حکومت ملی توملک دیوالیہ تھا، ہم نے ملک کو بحرانوں سے نکالا، جب ملک معاشی طورپر مستحکم ہورہا تھا تو ہماری حکومت گرا دی گئی۔

چیئر مین پاکستان تحریک انصاف نے کہا تھا کہ ن لیگ کے وزیرنے کہا تھا راناثناءاللہ نے 18 قتل کیے ہیں، کیا ایسے لوگوں کو الیکشن لڑنے کی اجازت دی جائے گی؟ آپ نے ملک کو تباہ کرنا ہے توکرپٹ لوگوں کو عوام پربٹھا دیں۔

انہوں نے کہا تھا کہ دنیا نے تسلیم کیا پاکستان نے کورونا کا بہتر انداز میں مقابلہ کیا، کورونا کی وجہ سے دنیا بھرکی معیشت کونقصان پہنچا، جولائی 2021 میں مجھے ان کی سازش کا پتہ چل گیا تھا۔

عمران خان نے کہا تھا کہ ہاتھ باندھ کراورہمیں آئیسولیٹ کرکے حکومت ہٹائی گئی، حکومت ہٹا کرہم سے زیادہ کوئی اہل لوگ لائے جاتے، باپ اور بیٹا دونوں ضمانت پر ہیں، نیب میں ٹی ٹی کے کیسز ہیں۔

 چیئر مین پاکستان تحریک انصاف نے کہا تھا کہ ہماری خارجہ پالیسی عوام کیلئے ہونی چاہیے، ہمیں کسی اورکیلئے اپنے ملک کو قربان نہیں کرنا چاہیے، ہمارے خلاف سازش ہوئی میرجعفراورمیرصادق نے اسکو کامیاب کرایا، سازش کے بعد کرپٹ شریف خاندان کوملک پربٹھا دیا گیا۔

Share.

Leave A Reply